امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان کو فلسطین کے مجوزہ بورڈ میں دعوت دینا عظیم کامیابی ہے، حافظ طاہر محمود اشرفی
پاکستان کے لئے عظیم کامیابی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان علماکونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان کو فلسطین کے مجوزہ بورڈ میں دعوت دینا ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 26ویں آئینی ترمیم سے انصاف کے حصول میں تیزی آئے گی، ملک احمد خان
غزہ کے بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کیلئے بورڈ آف پیس میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو شمولیت کی دعوت دی ہے۔ اس حوالے سے اپنے بیان میں طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ یہ دعوت پاکستان کا عالمی وقار اور کردار دنیا کے سامنے لاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانتوں میں توسیع
سفارتی کامیابی اور فخر کی بات
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک عظیم سفارتی کامیابی ہے جو اہل فلسطین کے لیے پاکستان کی کوششوں اور جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جس طرح فلسطینیوں کی ترجمانی کی، وہ قابل فخر ہے۔
پاکستان کی حمایت کا عزم
طاہر اشرفی نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم کو اس دعوت کو قبول کرتے ہوئے پاکستان کے اہل فلسطین کے لیے کردار کو بڑھانا چاہیے۔








