بھارت میں مردہ خاتون آخری رسومات کے دوران زندہ ہو گئیں
زندہ ہونے کا معجزہ
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست مہاراشٹر میں 103 سالہ بزرگ خاتون آخری رسومات کے دوران زندہ ہو گئیں۔ تقریب میں شریک لوگ حیران جبکہ اہلخانہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: 15 سال کی تھی جب ٹرمپ نے زیادتی کی کوشش کی، نئی ایپسٹین فائلز میں امریکی صدر پر خاتون سے زیادتی کا الزام
واقعہ کی تفصیلات
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مہاراشٹر کے ناگپور ضلع کے رامٹیک علاقے میں ایک حیرت انگیز اور خوشی بھرا واقعہ پیش آیا۔ جب فوت شدہ 103 سالہ بزرگ خاتون میں اچانک زندگی کے آثار نمودار ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: آن لائن فراڈ کیس میں ملوث فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) کے سابق چیئرمین ملک تحسین اعوان گرفتار
خاتون کی حالت
103 سالہ بزرگ خاتون گنگابائی سکھارے کچھ عرصے سے بیمار تھیں اور بستر پر تھیں۔ تاہم ایک روز شام کو ان کے جسم میں حرکت نہ دیکھنے پر گھر والوں نے انہیں مردہ سمجھ لیا۔ اور اگلے روز صبح تک آخری رسومات کی تمام تیاریاں مکمل کر دی گئی تھیں۔ خاتون کو نئی ساڑھی پہنائی گئی، ہاتھ پاؤں باندھے گئے اور ناک میں روئی کے پھاہے رکھ دیئے گئے تھے۔ لیکن آخری رسومات کی تیاریاں جاری تھیں کہ ایک معجزہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: کامرانی ٹیسوری کیا اپنے بیان پر گورنر کے عہدے سے فارغ ہو سکتے ہیں؟ اینکرپرسن عدنان حیدر کے سوال پر سینئر صحافی نصرت جاوید نے تجزیہ پیش کردیا۔
معجزہ کی گواہی
ان کے پوتے راکیش سکھارے نے دیکھا کہ ان کے پاؤں کی انگلی ہل رہی ہے۔ فوراً سب کو بتایا گیا اور جب ناک سے روئی نکالی گئی تو گنگابائی نے گہری سانس لی۔ یوں ان کے زندہ ہونے کا ثبوت ملا۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟
خوشی کا عالم
یہ منظر دیکھ کر پورے گھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ ڈاکٹروں نے معائنہ کیا اور تصدیق کی کہ وہ خیریت سے ہیں۔ اتفاق سے اسی دن ان کی 103 ویں سالگرہ بھی تھی، جس کے موقع پر خاندان نے کیک کاٹ کر جشن منایا۔ جو رشتہ دار چند گھنٹے پہلے آخری رسومات کے لیے آئے تھے وہ سب مسکراتے ہوئے واپس لوٹ گئے۔
سوشل میڈیا پر مقبولیت
یہ معجزاتی واقعہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا اور لوگوں میں حیرت و دلچسپی پیدا کی۔ خاندان اسے ایک خوشگوار اور نایاب اتفاق قرار دے رہا ہے۔








