سپرمی لیڈر پر حملہ اعلانِ جنگ تصور ہوگا، ایران کے صدر کا سخت انتباہ
ایرانی صدر کا سخت بیان
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے خبردار کیا ہے کہ ملک کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای پر کسی بھی قسم کا حملہ ایران کے خلاف اعلانِ جنگ کے مترادف ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: 27 ویں ترمیم شخصیات کے فائدے اور نقصانات کو سامنے رکھ کر بنائی گئی: مصطفیٰ نواز کھوکھر
سوشل میڈیا پر بیان
اتوار کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں صدر پزشکیان نے کہا کہ
“ہمارے ملک کے عظیم رہنما پر حملہ پوری ایرانی قوم کے ساتھ ہمہ گیر جنگ کے برابر ہوگا۔”
یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن لیڈر کی تقرری، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے چیف وہپ عامر ڈوگر کو چوتھا خط ارسال کردیا
امریکی صدر کا بیان
ایرانی صدر کا یہ بیان بظاہر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس حالیہ بیان کے ردِعمل میں سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ایران میں نئی قیادت کی تلاش کا وقت آ چکا ہے۔
سیاسی ماہرین کی رائے
سیاسی مبصرین کے مطابق ایرانی صدر کا یہ سخت لہجہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کی عکاسی کرتا ہے، جبکہ تہران واضح پیغام دے رہا ہے کہ اس کی اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنانا براہِ راست جنگ کو دعوت دینے کے مترادف ہوگا۔








