آج کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایات
بارشوں کی پیشگوئی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ڈی ایم اے کے مطابق آج سے 23 جنوری تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بل بورڈز نہایت خطرناک ہوتے ہیں، پیسوں کے لیے جان کو خطرے میں نہیں ڈالا جا سکتا، جج سپریم کورٹ
پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق مری گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری و بارش کی پیشگوئی ہے۔ لاہور، سرگودھا، گوجرانوالہ، ساہیوال، ملتان، فیصل آباد ڈویژن میں بارش کا امکان ہے۔ ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی عمران خان سے کل ملاقات کا دن، 6 نام جیل حکام کو ارسال
ڈی جی پی ڈی ایم اے کی ہدایات
ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب نے متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایات کردی۔ انہوں نے کہا کہ مری میں ضلعی انتظامیہ و متعلقہ محکمے الرٹ رہیں، اور ایمرجنسی کنٹرول رومز میں عملے کو 24 گھنٹے تیار رکھا جائے۔
شہریوں کے لیے ہدایت
ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ شہری خراب موسم کی صورتحال میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے پنجاب کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔








