سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے سابق صدر عارف علوی کا کلینک سیل کردیا
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا اقدام
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے سابق صدر عارف علوی کا کلینک ڈی سیل کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: میوزک پروگرام سے واپسی پر اغوا کی کوشش، بھاگنے پر خواجہ سرا ’’وفا‘‘ کو گولیاں مار دی گئیں
سماعت کا پس منظر
سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے سابق صدر مملکت عارف علوی کے ڈینٹل کلینک کو سیل کیے جانے کے معاملے پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیں: حسینہ واجد کے بینک لاکرز سے کتنا کلو گرام سونا ضبط کر لیا گیا۔۔؟ جان کر آپ کے ہوش ٹھکانے آ جائیں
بیرسٹر علی طاہر کا بیان
دوران سماعت بیرسٹر علی طاہر نے عدالت کو بتایا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے توہین عدالت کی درخواست دائر ہونے کے بعد ڈینٹل کلینک کو ڈی سیل کردیا ہے۔
انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ کلینک ڈی سیل ہونے کے بعد وہ کیس میں مزید کارروائی نہیں چاہتے۔
عدالت کا فیصلہ
عدالت نے درخواست گزار کے مؤقف کو ریکارڈ پر لیتے ہوئے ڈی جی ایس بی سی اے اور دیگر کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔








