پاکستان سپورٹس بورڈ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو نوٹس جاری کردیا
پاکستان سپورٹس بورڈ کا نوٹس
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہاکی کلب سکروٹنی کا عمل صرف پی ایس بی کی نگرانی میں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: بابراعظم کے خلاف خاتون کو ہراساں کرنے کے الزامات پر مقدمہ درج کرنے کا سیشن کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار
پی ایچ ایف کی غیر منظور شدہ شیڈول
پی ایس بی کے مطابق پی ایچ ایف نے مشاورت کے بغیر کلب اسکروٹنی کا شیڈول جاری کیا، جو غیر منظور شدہ ہے اور سٹیک ہولڈرز میں کنفیوژن پیدا کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کرکٹ کو نئی بلندیوں تک لے جانا اور نوجوان نسل کو متاثر کرنا ہدف ہے، آئی سی سی کے نئے چیئرمین جے شاہ کا پہلا بیان
سکروٹنی کا عمل
پی ایس بی نے واضح کیا کہ سکروٹنی کا عمل شفافیت کے ساتھ صرف ادارے کے فیصلے اور نگرانی کے مطابق ہوگا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن سے توقع کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر اس حوالے سے وضاحت جاری کرے تاکہ ہاکی کے انتظامی امور میں شفافیت برقرار رکھی جا سکے۔
دوسرے سٹیک ہولڈرز کی شمولیت
پی ایس بی کا کہنا ہے کہ فیڈریشن کا یہ اقدام کھیل کے اندر شفافیت اور اعتماد کو متاثر کر رہا ہے، اس لیے تمام سٹیک ہولڈرز کو درست اور باضابطہ ہدایات کے تحت ہی اسکروٹنی کے عمل میں شامل کیا جائے گا۔








