سانحہ گل پلازہ کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر
کراچی میں آئینی درخواست کا دائرہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سانحہ گل پلازہ کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فخر زمان طبی پیچیدگیوں کا شکار ہو گئے
درخواست کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق درخواست سلیم مائیکل ایڈووکیٹ، حارث و دیگر کی طرف سے دائر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قیادت کی جانب سے اشتعال انگیز بیانات آتے رہے تو حکومت کو پی ٹی آئی پر پابندی کے آپشن پر بھی سنجیدگی سے غور کرنا پڑ سکتا ہے، راناثنی حسین
سانحہ کا پس منظر
دائر درخواست میں موقف اپنا گیا ہے کہ گل پلازہ شاپنگ مال کراچی کا مصروف کمرشل سینٹر ہے۔ گل پلازہ سانحے میں انسانی جانوں کا ضیاع ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں کہیں ہلکی اور کہیں موسلادھار بارش
ذمہ داری کا تعین
درخواست میں مطالبہ کیا گیا کہ سانحہ کے ذمہ داروں کو تعین کرکے کارروائی کا حکم دیا جائے کیونکہ سانحہ اداروں کی نااہلی کا واضح ثبوت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی طیارے کی اڑان بھرنے اور کریش ہونے کی نئی ویڈیو سامنے آگئی
معاوضے کا مطالبہ
درخواست میں حکومت کو نقصان کا تخمینہ کرکے متاثرین کو معاوضہ دینے کا حکم دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
دکانداروں کے نقصانات کی بھرپائی
درخواست گزاروں نے عدالت سے دکانداروں کے ہونے والے نقصان کی بھرپائی کا بھی حکم دینے کا مطالبہ کیا۔ اداروں کی غفلت سے معصوم شہریوں کی جانیں گئیں اور کئی افراد زخمی ہوئے۔








