سانحہ گل پلازہ، میئر کراچی کا فائر فائٹر فرقان کے ورثاء کی لیے 1 کروڑ روپے مالی معاونت کا اعلان
میئر کراچی کی طرف سے مالی معاونت کا اعلان
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) میئر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے گل پلازہ میں ریسکیو آپریشن کے دوران شہید ہونے والے فائر فائٹر فرقان کے ورثاء کے لیے 1 کروڑ روپے کی مالی معاونت کا اعلان کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: صادق آباد: کچے کے ڈاکوؤں کا پولیس چوکی پر حملہ، 5 جوان شہید، 2 زخمی
خانوادہ کی تعزیت
میئر کراچی شہید فائر فائٹر فرقان کے گھر پہنچے جہاں انہوں نے اہلِ خانہ سے تعزیت کی اور گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ اس موقع پر میئر کراچی نے کہا کہ شہید فرقان نے بہادری، دلیری اور فرض شناسی کے ساتھ اپنی جان قربان کر کے قومی خدمت کی نئی مثال قائم کی ہے، ان کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
شہید فرقان کی خدمات کا اعتراف
انہوں نے اعلان کیا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی شہید فرقان کی بیوہ کو ملازمت فراہم کرے گی جبکہ ان کے بچے کے تمام تعلیمی اخراجات بھی ادارہ برداشت کرے گا۔ شہید فرقان کی لازوال خدمات کے اعتراف میں ناظم آباد فائر اسٹیشن کو شہید فرقان کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ریٹائرمنٹ سے متعلق تمام مالی فوائد اور تنخواہیں باقاعدگی سے شہید فرقان کی بیوہ کو ملتی رہیں گی۔








