محمود خان اچکزئی کی قائد حزب اختلاف کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلی تقریر ، ایوان کو مضبوط بنانے کےلئے حکومت کا مشروط ساتھ دینے کا عندیہ دے دیا

محمود خان اچکزئی کی پہلی تقریر

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے قائد حزب اختلاف کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلی ہی تقریر میں ایوان کو مضبوط بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت کا مشروط ساتھ دینے کا عندیہ دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کا پاکستانی ایئر ٹریفک کنٹرولرز کو کانفرنس میں شرکت کیلئے ویزا دینے سے انکار

ایوان کو طاقت کا مرکز بنانے کی ضرورت

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ یہ ایوان طاقت کا مرکز ہونا چاہیے، بے شک حکومت آپ کی ہو، جب بھی آپ عوام کی فلاح کی بات کریں گے ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ اللہ کا فرمان ہے برے کاموں میں کسی کا ساتھ نہ دو، ہم اس ایوان کو طاقت کا سر چشمہ بنانا چاہتے ہیں، کوشش کریں گے ایسی بات نہ کریں جو ماں بہن کے سامنے نہیں کرسکتے، ہمیں اپنی چادر چار دیواری کا تحفظ کرنا ہوگا۔ اچھے کاموں کے لئے ہمارے ووٹ بھی اپنے ووٹوں میں شامل کرلیں، آئیں داخلہ و خارجہ و معاشی پالیسیاں اس ایوان میں بنائیں، ہمیں وہ باتیں یہاں نہیں کرنی چاہئے جو اپنی ماں بہن کے سامنے نہیں کرسکتے۔

یہ بھی پڑھیں: سفاک شخص نے شادی کی راہ میں رکاوٹ 5 سالہ بچے کو نہرمیں پھینک دیا

اپنی اصولی بنیاد پر کھڑے رہنے کا عزم

انہوں نے کہا کہ میں نے پی پی اور مسلم لیگ ن کا مشکل وقت میں ساتھ دیا، ہم نے اپنے ووٹ کا ایک روپیہ کبھی کسی جماعت سے نہیں لیا، میں نے اصول کی بنیاد پر جس کے ساتھ کھڑاہوا اس کے ساتھ کھڑا رہا ہوں، میں نے اپنے حلف کی خلاف ورزی نہیں کی۔ میں آپ کو بلا وجہ تنگ نہیں کروں گا، اسپیکر سردار ایاز صادق سے ملوں گا۔ بھارت نے پارلیمان کو مضبوط کیا وہ کہاں سے کہاں چلے گئے، ہم نے جمہوریت کو کمزور کیا تو کہاں پہنچ گئے، ہم پندرہ افراد سامنے نہیں لاسکتے جو قوم کی رہنمائی کرسکیں۔ لوگ آسمان سے نہیں گریں گے ہم سب ملکر بیٹھیں، ہمیں وینزویلا سے سبق سیکھنا ہوگا، ہمارے ساتھ تو وینزویلا بہت پہلے ہوچکے دو ہیلی کاپٹر آئے اور ہماری خود مختاری کچل کر چلے گئے، آج بھی بعض طاقتیں بعض طاقتوں کو لڑانے کے لئے کوشاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کچے کے لوگوں نے معروف اداکار راشد محمود کو پکڑ لیا، شدید تشدد، لیکن پھر اچانک کوئی فرشتہ بن کر آیا اور جان بچا لی

پاکستان کی موجودہ صورتحال

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ آج پاکستان مشکل میں ہے جبکہ باقی ممالک آگے نکل گئے، پاکستان کی فوج اور پولیس اتنی مضبوط ہے کہ کسی کا باپ کسی کو اغواء نہیں کرسکتا، ہمیں اپنے لوگوں پر اعتماد کرنا ہوگا۔ ہمارا خطہ اس وقت سخت مشکل میں ہے اور بعض طاقتیں اس خطے کو میدان جنگ بنانا چاہتی ہیں، جنگ شروع ہوئی تو ختم کرنا ہمارے بس میں نہیں ہوگا، ہم نے ہزاروں لوگوں کو دہشت گردی کے نام پر گھروں سے بے دخل کیا، اس سردی میں تیراہ سے لوگوں کو نکالنا دہشت گردی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے 432 کارکن لاہور میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار

امن اور عدم تشدد کا پیغام

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ میں عدم تشدد کا پرچار کرتا ہوں اور کرتا رہوں گا، سابقہ فاٹا پاکستان کو ایک لاکھ سپاہی دیتا ہے۔ سندھیوں کے ساحل پر پہلا اختیار سندھیوں کا ہے، یہ بات بلوچ پشتونوں اور سرائیکیوں سے بھی کریں۔ غلط پالیسیوں کی وجہ سے کشمیر بھارت کا حصہ بن گیا، ہماری غلط پالیسیوں کی وجہ سے پنجاب کا کسان آلو پھینک رہا ہے، کوئی پشتون یا بلوچ اسمگلنگ کرتا ہے تو گولی مار دو۔ خیبر سے ہزاروں لوگ افغانستان جاتے تھے اور پیٹ پالتے تھے، آپ کا سامان افغانستان میں بکتا ہے۔

اقوام متحدہ سے مطالبہ

انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے کہیں کہ افغانستان سے متعلق ہمارے خدشات ہیں، آپ افغانستان کے خلاف ثبوت دیں، مشرق وسطی میں طاقت کا توازن بگڑ چکا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...