گل پلازہ آتشزدگی، 26 لاشیں نکال لی گئیں، لاپتا افراد کی تعداد 81 سے تجاوز
کراچی میں آگ لگنے کے واقعہ کا حال
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ شاپنگ مال میں ہفتے کی رات لگنے والی آگ پر بالآخر قابو پالیا گیا۔ آتشزدگی کے سبب عمارت کا 40 فیصد حصہ منہدم ہوگیا، دم گھٹنے اور جھلس کر جاں بحق افراد کی تعداد 26 ہوگئی۔ ملبہ ہٹانے اور لاشیں نکالنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ لاپتہ افراد کی فہرست 81 تک پہنچ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم والے صرف شوشے چھوڑتے ہیں، این ایف سی ایوارڈ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا : ناصر حسین شاہ
ریسکیو آپریشن کی تفصیلات
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق، ریسکیو اہلکار 40 گھنٹوں بعد گل پلازہ کی عمارت میں داخل ہوگئے اور موجود افراد کی تلاش میں آپریشن شروع کر دیا۔ پہلی منزل پر لاشوں کی تلاشی کا کام مکمل ہوگیا اور اب دوسری منزل پر زندہ یا مردہ افراد کی تلاش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مودی سرکار کا بھارت میں ایک اور انتہائی اقدام، ریاستوں میں بے چینی، امریکی اخبار نے ’’نیا سیاسی خطرہ‘‘ قرار دیدیا
دوبارہ آگ بھڑک اٹھی
دوسری منزل پر لوگوں کی تلاش جاری تھی کہ اس دوران دوبارہ آگ بھڑک اٹھی، جس پر فائر بریگیڈ کی گاڑی نے پھر سے پانی برسانا شروع کردیا۔ جسے تھوڑی دیر بعد کنٹرول کر لیا گیا۔ ترجمان ریسکیو 1122 (سندھ) کے مطابق اہلکار عمارت کے بیشتر حصوں میں داخل ہو چکے ہیں اور سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موجودہ حکومت نے کسان کا 22 ارب روپے کا نقصان کیا، آج گندم خریدنے والا کوئی نہیں، ملک احمد بھچر
میئر کراچی کی ہدایتیں
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب ریسکیو آپریشن کی نگرانی کے لیے خود رات گئے گل پلازہ پہنچ گئے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ہر صورت میں ریسکیو آپریشن مکمل کیا جائے اور متاثرین کی تلاش کے عمل کو مزید تیز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک تمام لاپتہ افراد کا سراغ نہیں مل جاتا، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تمام محکمے الرٹ رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکہ جانے کی بجائے ہنگامی طور پر سعودی عرب پہنچ گئے” سینئر صحافی رضوان رضی کا دعویٰ
گاڑیوں کی بحالی
میئر کراچی کی ہدایت پر مزید ہیوی مشینری موقع پر پہنچا دی گئی، جبکہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے عملے نے کرینز کے ذریعے مرحلہ وار گاڑیوں کو نیچے اتارنا شروع کر دیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق اب تک گل پلازہ کی چھت سے مجموعی طور پر 32 گاڑیاں محفوظ طریقے سے نیچے اتار لی گئی ہیں۔ اتاری جانے والی گاڑیوں میں 16 کاریں، 4 سوزوکی، 12 موٹر سائیکل اور 1 رکشہ شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کے بین الاقوامی ایئرپورٹس سے مشرق وسطیٰ کی 102 پروازیں منسوخ
کمشنر کراچی کا بیان
کمشنر کراچی حسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ سانحہ گل پلازہ میں 26 افراد کی لاشیں ملی ہیں جن میں 13 لاشوں کی شناخت ہو چکی ہے۔ کچھ لاشوں کا ڈی این اے کروائیں گے جس کے بعد باقی لاشوں کی شناخت سامنے آئے گی جبکہ 75 افراد لاپتا ہونے کی رپورٹ درج کرائی گئی ہے۔
تحقیقات کا آغاز
انہوں نے مزید کہا کہ آگ کی شدت بہت زیادہ تھی، ان کا کہنا تھا کہ انکوائری کمیٹی نے تحقیقات شروع کردی ہیں اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ دو چار دن میں مزید شواہد سامنے آئیں گے۔ ابھی ہمارا فوکس ریسکیو آپریشن پر ہے، انکوائری میں جو سامنے آئے گا، سب کو بتائیں گے۔








