عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4700 ڈالر کی بلند ترین سطح کو چھو گئی
سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ
نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فی اونس سونے کی قیمت 4 ہزار 700 ڈالر کی سطح کو چھو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بچوں کی پیدائش کے بعد شوہرکا اپنی بیوی کا چچا ہونے کا انکشاف، شادی ختم ، تفصیلات ایسی کہ یقین کرنا مشکل ہوگیا
پچھلے دنوں کی قیمتوں کا موازنہ
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز سونے کی قیمت 4 ہزار 689 ڈالر کی بلند ترین سطح پر موجود تھی، تاہم آج قیمت میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
سالانہ قیمتوں میں تبدیلی
اعداد و شمار کے مطابق ایک سال کے دوران عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں تقریباً 70 فیصد اضافہ ہوا ہے。








