سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ! ایک لاکھ 88 ہزار پوائنٹس کی تاریخی حد عبور
پاکستان سٹاک مارکیٹ کا تاریخی سنگ میل
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سٹاک مارکیٹ نئے ریکارڈ قائم کرتے ہوئے ایک لاکھ 88 ہزار پوائنٹس کی تاریخی حد بھی عبور کر گئی۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا،وقت تبدیل ، 16 نکاتی ایجنڈا بھی جاری
کاروباری ہفتے میں تیزی کا آغاز
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 900 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 88 ہزار 709 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: تنقید کے باوجود کھیلوں میں سعودی عرب کا بڑھتا اثر و رسوخ: 2034 کے فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی میں کامیابی کے عوامل کیا ہیں؟
پچھلے کاروباری دن کی صورت حال
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر 2662 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 87 ہزار 761 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
انٹر بینک میں ڈالر کی قدر
دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں استحکام دیکھنے میں آیا ہے، انٹربینک میں ڈالر 279.92 روپے پر برقرار ہے۔








