کوئٹہ: اچکزئی پلازہ میں آگ بھڑک اٹھی، 200 سے زائد دکانیں متاثر، عملہ آگ پر قابو پانے میں ناکام
کوئٹہ میں آگ بھڑک اُٹھی
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) کوئٹہ کے پرنس روڈ پر واقع 4 منزلہ اچکزئی پلازہ میں شدید آگ بھڑک اُٹھی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پلازے میں 200 سے زائد دکانیں اور ایک بیسمینٹ شامل ہیں اور تاجر برادری شدید پریشانی کا شکار ہے جبکہ فائر بریگیڈ اور ضلعی انتظامیہ کی متعدد گاڑیاں 5 گھنٹے بعد بھی قابو پانے میں ناکام ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت لڑائی سے چینی ہتھیاروں کی ساکھ بن گئی، بلوم برگ نے بھی اعتراف کر لیا، پوری دنیا میں پاک افواج کی دھاک بیٹھ گئی
فائر بریگیڈ اور حکام کی موجودگی
حکام کے مطابق جائے وقوعہ پر پولیس اور دیگر فورسز کے اہلکار بھی موجود ہیں تاکہ ہنگامی کارروائی اور عوام کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: مصر کے فاطمی حکمرانوں کا ایک قبرستان تھا جسے سلطان کے حکم پر تباہ و برباد کرکے کاروباری مرکز کی بنیاد رکھی گئی، اشیائے تجارت کی نمائش کا اہتمام بھی کیا جاتا
آگ پر قابو پانے کی کوششیں
پی ڈی ایم اے حکام کا کہنا ہے کہ شدید نوعیت کی آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بال کا استعمال کیا جا رہا ہے جبکہ عمارت میں دھوئیں اور آگ کی شدت کے باعث کارروائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ کی گوجرانوالہ کی ایتھلیٹ طالبہ حرم ریحان کو بھارتی ریکارڈ توڑنے پر شاباش، ہر بیٹی کیساتھ ہوں اور رہوں گی: مریم نواز
متاثرہ پلازہ میں دکانیں
ریسکیو حکام کے مطابق متاثرہ پلازہ میں کمپیوٹر، موبائل فونز، گارمنٹس اور دیگر مختلف نوعیت کی دکانیں قائم تھیں جس کے باعث بڑے مالی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کی ہدایات
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کی ہدایات پر سی ایم شکایت سیل کی نگرانی میں پرنس روڈ کے قریب واقع پلازہ میں آگ لگنے کے واقعے پر فوری کارروائی کی گئی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ لگنے کی ممکنہ وجہ شارٹ سرکٹ ہے، جس کے باعث پورا پلازہ آگ کی لپیٹ میں آ گیا۔
میونسپل کارپوریشن کوئٹہ (MCQ) اور پی… pic.twitter.com/pCfADeGkhw— CM Sarfraz Bugti Complaint Cell (@CMComplaintBln) January 20, 2026








