شادی کی 25ویں سالگرہ پر بھارت واپسی پر اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی
اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ کا حادثہ
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ غیر معمولی حادثے کا شکار ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: بیرسٹر سیف کا نیا بیان سامنے آیا
حادثے کی تفصیلات
معروف بھارتی اداکار اپنی اہلیہ کے ساتھ ممبئی میں ائیرپورٹ سے گھر آ رہے تھے کہ ان کی کار اور سیکیورٹی گاڑی غیر متوقع حادثے کا شکار ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: نئے صوبے بنانے کیلئے قومی اسمبلی میں اتفاق رائے موجود ہے، بلاول بھٹو زرداری
شادی کی سالگرہ کا سفر
واضح رہے کہ اداکار اپنی اہلیہ کے ساتھ اپنی شادی کی 25 ویں سالگرہ منانے کیلئے بیرون ملک گئے ہوئے تھے، جہاں سے واپس گھر آتے ہوئے انہیں حادثہ پیش آیا۔
یہ بھی پڑھیں: غیر اخلاقی پرفارمنس سے باز نہ آنے پر اداکارہ زارا خان پر پابندی لگ گئی
حادثے کی وجہ
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک تیز رفتار مرسڈیز کی ٹکر سے ایک آٹو رکشہ بے قابو ہوکر پہلے اکشے کمار کے سیکیورٹی قافلے سے ٹکرایا اور پھر اکشے کمار کی گاڑی سے ٹکرا گیا۔
بچاؤ کی کارروائی
حادثے سے ہر طرف افراتفری مچ گئی، آٹو ڈرائیور اور اس کی سواری گاڑی کے نیچے دب گئے لیکن اداکار اکشے کمار اور ان کے سکیورٹی عملے نے مدد فراہم کی اور انہیں باحفاظت گاڑی کے نیچے سے نکال لیا، تمام افراد اس حادثے میں محفوظ رہے۔








