لاہور: پولیس اہلکار کی ’بسم اللہ‘ پڑھ کر رشوت لینے کی ویڈیو وائرل، اہلکار گرفتار
رشوت لینے والا پولیس اہلکار گرفتار
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) رنگ روڈ پر گاڑی کی چیکنگ کے دوران شہری سے رشوت لینے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی دھماکہ: تفتیشی حکام کو نئے اہم شواہد مل گئے
ویڈیو کی وائرل ہونے کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق تھانہ راوی روڈ میں تعینات اہلکار عبدالرحمان نے رنگ روڈ پر شہری سے رشوت لی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
ویڈیو میں اہلکار شہری سے رشوت کی رقم بڑھانے کا مطالبہ کرتا ہے اور بسم اللہ پڑھ کر پیسے جیب ڈالتا ہے، جبکہ شہری کو گاڑی کے کاغذات ساتھ رکھنے کی ہدایت بھی کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کی بڑی کارروائی، لیبیا کشتی حادثے کے مرکزی ملزم سمیت چار گرفتار
سوشل میڈیا پر ردعمل
لاہور: یہ صاحب بسمہ اللہ پڑھ کر رشوت لے رہے ہیں، ذرائع کے مطابق یہ ویڈیو مبینہ طور پر رنگ روڈ کی ہے۔ pic.twitter.com/cPBq06X2f3
— Ali Imran Abbasi (@aliimranabbasi) January 19, 2026
کارروائی کے نتائج
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے نوٹس لیا جس پر اہلکار عبدالرحمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
ڈی آئی جی کے مطابق کرپشن اور اختیارات سے تجاوز کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔








