بلاول نے ایوان صدر میں سندھ حکومت کی کارکردگی بتائی، گل پلازہ سانحہ نے سب پر پانی پھیر دیا: مفتی منیب
مفتی منیب الرحمان کا بیان
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ممتاز عالم دین مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے ایوان صدر میں سندھ حکومت کی کارکردگی بتائی اور گل پلازہ سانحہ نے سب پر پانی پھیر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سرفراز احمد کی کپتانی کی صلاحیت بابر، رضوان، شاہین اور سلمان آغا سے زیادہ تھی: باسط علی
گل پلازہ سانحہ کی شدت
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ایک بیان میں مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ سانحہ گل پلازہ ایک بہت بڑا سانحہ ہے، تاجر تنظیموں نے 3 ارب کے نقصان کا تخمینہ لگایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاق کا اہم قانون سازی کے لیے قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس آئندہ ہفتے طلب کرنے کا فیصلہ
شہری مسائل اور کمزور نظام
انہوں نے کہا کہ 3 کروڑ آبادی کے شہر میں آگ بجھانے کا نظام موجود نہیں، بلاول بھٹو نے ایوان صدر میں سندھ حکومت کی کارکردگی بتائی اور سانحہ نے سب پر پانی پھیر دیا۔
دعائیں اور احترامات
مفتی منیب الرحمان نے مرحومین کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر کی دعا بھی کی۔








