منی لانڈرنگ کیس: پرویز الہیٰ کی ایک روزہ حاضری معافی منظور
لاہور کی عدالت میں کیس کی سماعت
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کی سپیشل سینٹرل عدالت نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیں: جنید جمشید کو مداحوں سے بچھڑے 9 برس بیت گئے
حاضری معافی کی درخواست
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، سپیشل سینٹرل عدالت کے ڈیوٹی جج نوید احمد نے منی لانڈرنگ کے مقدمے کی سماعت کی۔ دوران سماعت پرویز الہیٰ کے وکیل عامر سعید راں نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی اور موقف اختیار کیا کہ پرویز الہیٰ کی طبعیت ناساز ہے اور ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا کی اسرائیل کو مراعات: ایران کے مخصوص اہداف کو نشانہ بنانے کی پیشکش کا انکشاف
عدالت کا فیصلہ
عدالت نے وکیل کے دلائل سننے کے بعد پرویز الہیٰ کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 26 مارچ تک ملتوی کر دی۔
اگلی سماعت کی تیاری
عدالت نے اس موقع پر بتایا کہ پرویز الہیٰ کی جانب سے دائر بریت کی درخواست پر وکلاء سے دلائل طلب کر رکھے ہیں، جبکہ ایف آئی اے لاہور کی جانب سے مقدمے کا چالان پہلے ہی عدالت میں جمع کروایا جا چکا ہے۔








