لاہور میں منکی پاکس کا خطرہ سنگین ہوگیا ،24گھنٹوں کے دوران 4 مریض سامنے آگئے
منکی پاکس کی صورتحال لاہور میں
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی دارالحکومت میں منکی پاکس کا خطرہ سنگین ہوگیا، 4 مریض سامنے آ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی جرنیلوں نے کبھی نیشنل سیکیورٹی پر سمجھوتہ نہیں کیا، بھارتی تجزیہ کار پراوین سوامی
نئے مریضوں کی تصدیق
محکمہ صحت کے مطابق شہریوں کے منکی پاکس سے متاثر ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں منکی پاکس کے 4 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی ویمن ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر کا گم ہوجانے والا پرس معجزاتی طور پر واپس مل گیا
مریضوں کی معلومات
سی ای او میو ہسپتال پروفیسر ہارون حامد کا کہنا ہے کہ منکی پاکس کے چاروں مریضوں کی رپورٹ سامنے آئی ہے جن کا علاج ومعالجہ جاری ہے۔ ان مریضوں میں 30 سالہ سلطانہ ارم، 25 سالہ حمزہ، 33 سالہ نعمان اور 18 سالہ انس شامل ہیں، جن کی لیب ٹیسٹ میں منکی پاکس وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ میو ہسپتال میں مریضوں کو تمام طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
مریضوں کی حالت
دوسری جانب، سی ای او میو ہسپتال کا مزید کہنا ہے کہ تمام مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔








