لاہور میں منکی پاکس کا خطرہ سنگین ہوگیا ،24گھنٹوں کے دوران 4 مریض سامنے آگئے
منکی پاکس کی صورتحال لاہور میں
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی دارالحکومت میں منکی پاکس کا خطرہ سنگین ہوگیا، 4 مریض سامنے آ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بیلاروس نے پاک فضائیہ کی جنگی مہارتوں سے سیکھنے کی خواہش ظاہر کردی
نئے مریضوں کی تصدیق
محکمہ صحت کے مطابق شہریوں کے منکی پاکس سے متاثر ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں منکی پاکس کے 4 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی نفرت میں ملک کے ان نوجوانوں کو دہشت گرد اور ملک دشمن قرار دیا گیا جو ساری زندگی قومی نغمے پڑھتے ہیں، قاسم خان سوری
مریضوں کی معلومات
سی ای او میو ہسپتال پروفیسر ہارون حامد کا کہنا ہے کہ منکی پاکس کے چاروں مریضوں کی رپورٹ سامنے آئی ہے جن کا علاج ومعالجہ جاری ہے۔ ان مریضوں میں 30 سالہ سلطانہ ارم، 25 سالہ حمزہ، 33 سالہ نعمان اور 18 سالہ انس شامل ہیں، جن کی لیب ٹیسٹ میں منکی پاکس وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ میو ہسپتال میں مریضوں کو تمام طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
مریضوں کی حالت
دوسری جانب، سی ای او میو ہسپتال کا مزید کہنا ہے کہ تمام مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔








