خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں نقلی پیزا ہٹ کا افتتاح کردیا، کمپنی کا لا تعلقی کا اعلان

افتتاح کا واقعہ

سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے آبائی شہر کے کنٹونمنٹ علاقے میں نقلی پیزا ہٹ کا افتتاح کردیا۔ واقعے کی ویڈیو سامنے آئی تو پیزا ہٹ کمپنی نے اس برانچ سے اظہار لا تعلقی کردیا۔

پیزا ہٹ کا بیان

کمپنی کی جانب سے انسٹاگرام پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ "پیزا ہٹ پاکستان اپنے معزز صارفین کو مطلع کرتا ہے کہ سیالکوٹ کینٹ میں ایک غیر قانونی آؤٹ لیٹ کھلا ہے جو پیزا ہٹ کا نام اور برانڈ غلط طریقے سے استعمال کر رہا ہے۔"

@hamzakhokherpmln Defence Minister khawaja Asif Pizza Hut ki opening karta howa #foryou #1millionaudition #foryoupage ♬ original sound - Shivaeya

کمپنی کی اضافی وضاحت

بیان کے مطابق "اس آؤٹ لیٹ کا پیزا ہٹ پاکستان یا 'Yum! Brands' سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ آؤٹ لیٹ پیزا ہٹ انٹرنیشنل کی ریسیپیز (ترکیبوں)، کوالٹی پروٹوکولز، کھانے کے تحفظ اور آپریشنل معیارات پر عمل نہیں کرتا۔ ہم نے اپنے ٹریڈ مارک کے غلط استعمال کو روکنے اور فوری کارروائی کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ حکام کے پاس باقاعدہ شکایت درج کروا دی ہے۔"

موجودہ اسٹورز کی تفصیلات

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پیزا ہٹ پاکستان اس وقت ملک بھر میں کل 16 اسٹورز چلا رہا ہے۔ ان میں سے 14 لاہور میں اور 2 اسلام آباد میں ہیں۔

انسٹاگرام پوسٹ

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...