میرے ساتھ کے بغیر نیٹو تاریخ میں راکھ کا ڈھیر بن جاتا، ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میرے بغیر نیٹو تاریخ میں راکھ کا ڈھیر بن جاتا، افسوسناک لیکن یہی سچ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام اور پاک بھارت کشیدگی پر غیر ملکی صحافی کے سوالات، بھارتی وزیر خارجہ آئیں بائیں شائیں کرنے لگے
نیٹو کی اہمیت
صدر ٹرمپ نے اپنی صدارت کا ایک سال مکمل ہونے پر وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیان دیا کہ اگر میں ساتھ نہ دیتا تو آج نیٹو موجود ہی نہ ہوتا۔
نیٹو کے لیے صدر ٹرمپ کی کوششیں
انہوں نے مزید کہا کہ جتنا میں نے نیٹو کے لیے کام کیا، کسی شخص یا امریکی صدر نے نہیں کیا۔








