نیا مغربی سلسلہ کل سندھ میں داخل ہوگا، کراچی میں بارش کب ہوگی؟
نیا مغربی سلسلہ سندھ میں بارش لائے گا
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیا مغربی سلسلہ کل سے صوبہ سندھ کو اپنی لپیٹ میں لے گا جس کے سبب کراچی سمیت صوبے کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سونا 3 ہزار روپے فی تولہ مہنگا
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق کراچی ڈویژن، جامشور، دادو، ٹھٹھہ، سجاول، حیدر آباد، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہ یار، سانگھڑ، میرپور خاص، عمر کوٹ، نوشہرو فیروز، شہید بے نظیر آباد، خیر پور، سکھر، کھوٹکی، جیکب آباد، لاڑکانہ، قبر شہداد کوٹ اور شکارپور کے اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے معتدل شدت کی بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا دل سے شکریہ، ایران کا 2 ہفتوں کیلئے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان
ہوا کے اثرات
کل سے شہر پر بلوچستان کی شمال مغربی ہوائیں اثرانداز ہونا شروع ہوں گی، جمعہ کو کم سے کم درجہ حرارت 7 تا 9 ڈگری ریکارڈ ہو سکتا ہے۔
درجہ حرارت کی پیشنگوئی
محکمہ موسمیات کراچی کے مطابق جمعہ کو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 20 سے 22 ڈگری تک جانے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 35 سے 45 ریکارڈ ہو سکتا ہے۔








