پنجاب اسمبلی کا اجلاس 26 جنوری کو بلانے کا فیصلہ
پنجاب اسمبلی کا 38 واں اجلاس
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب اسمبلی کا 38 واں اجلاس 26 جنوری کو دوپہر 2 بجے طلب کیا جائے گا۔ پنجاب حکومت نے محکمہ قانون کو گورنر پنجاب کو سمری ارسال کرنے کی ہدایت کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ایٹمی طاقت ہے، دشمن میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرأت نہیں کر سکتا: احسن اقبال
اجلاس کی تیاریاں
دنیا ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کے ایجنڈا کی تیاری شروع کر دی ہے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان اجلاس کی صدارت کریں گے۔
اجلاس کا ایجنڈا
پنجاب اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں سرکاری محکموں سے متعلق سوالات و جوابات، تحاریک التوائے کار، زیرو آورز اور مفاد عامہ سے متعلق معاملات زیر بحث لائے جائیں گے۔








