اٹک؛ پنڈ مہری میں گھریلو تنازع پر فائرنگ، 5 افراد جاں بحق
فائرنگ کا واقعہ
اٹک(ڈیلی پاکستان آن لائن) اٹک کے علاقے پنڈ مہری میں گھریلو تنازع پر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: یوکرین کی جنگ جلد ختم ہونے والی نہیں، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا بیان
پولیس کی تحقیقات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ داماد نے ساس، سسر اور 2 بچوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کی۔
متاثرين کی شناخت
ملزم کی بیوی ناراض ہو کر سسرال آئی ہوئی تھی، بچوں میں 2 سالہ کائنات اور 5 سالہ فلک شامل ہیں۔








