راجہ نادر پرویز کی پاکستانی سیاست کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا: وزیر اعظم
وزیراعظم کا دکھ اور افسوس
ڈیووس (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سابق وفاقی وزیر اور سابق رکن قومی اسمبلی راجہ نادر پرویز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، اور ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کوئی فوج یا پولیس نہیں، پھر بھی یہ دنیا کے پرامن ترین ممالک میں شامل ہیں
راجہ نادر پرویز کی خدمات
وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق، وزیراعظم نے کہا کہ راجہ نادر پرویز کی پاکستانی سیاست کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
دعاؤں کی درخواست
وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔








