جو اندیشے تھے دور ہوگئے ، پاکستان میں مہنگائی کم ہونا شروع ہو گئی
پاکستان کی ترقی کے مثبت اشارے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر پیٹرولیم سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان آگے بڑھ رہا ہے، جو اندیشے تھے وہ دور ہوگئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کم ہونا شروع ہوگئی ہے، معیشت مستحکم ہورہی ہے، اور ہماری ترقی کی شرح، فچ ریٹنگ اور ریزرو سب مثبت جانب گامزن ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت: بروقت ایمبولینس نہ ملنے پر ہتھ گاڑی پر بچے کی پیدائش
انویسٹمنٹ کا سلسلہ جاری
جیو نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ انویسٹمنٹ آرہی ہے۔ حال ہی میں ملائیشیا کے وزیراعظم نے کاروباری وفد کے ساتھ پاکستان کا دورہ کیا، جبکہ اب سعودی انویسٹمنٹ منسٹر بھی ایک بڑے وفد کے ساتھ آرہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کی کانفرنس شروع ہو رہی ہے، اور وسطی ایشیا سے بھی ایک کاروباری وفد آرہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلا سعودی انویسٹمنٹ وفد آنے کے بعد یہ دوسری بار ہے کہ سعودی وفد پاکستان کا دورہ کر رہا ہے، جس سے پاک سعودی پرائیویٹ اور پبلک سیکٹر میں انویسٹمنٹ بڑھ رہی ہے۔
سعودی عرب سے وفد کی آمد
مصدق ملک نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب سے 130 لوگوں کا وفد آرہا ہے، جو کہ سعودی پرائیویٹ سیکٹر کا ایک بڑا وفد ہے اور پہلے ایسی بڑی تعداد میں کوئی وفد نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وفد میں 50 سے زیادہ کمپنیاں اور 80 سے زیادہ بزنس مین شامل ہیں۔ سعودی وفد کی مکمل سہولت کاری کی جارہی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سعودی وزراء بھی بات کریں گے اور انویسٹمنٹ کا فریم ورک پیش کریں گے، کیونکہ پاکستان اور سعودی عرب 2030 وژن پر مل کر کام کر رہے ہیں۔