بحیرہ روم میں روسی تیل بردار جہاز پر فرانسیسی کارروائی، تحقیقات شروع

پیرس میں ایک اہم واقعہ

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ آج صبح فرانسیسی بحریہ نے روس سے آنے والے ایک تیل بردار جہاز کو بحیرۂ روم میں کھلے سمندر میں روکا اور اس پر سوار ہو کر تلاشی لی۔ انہوں نے واضح کیا کہ بین الاقوامی قوانین کی کسی بھی خلاف وزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: 25 کروڑ کی آبادی کا پانی روکنا اعلان جنگ تصور کیا جائے گا: رضوان سعید شیخ

بحری جہاز کے بارے میں اطلاع

ایکس پر اپنے بیان میں فرانسیسی صدر نے کہا کہ مذکورہ جہاز بین الاقوامی پابندیوں کی زد میں تھا اور اس پر جعلی پرچم لہرانے کا شبہ تھا۔ یہ کارروائی کئی اتحادی ممالک کی معاونت سے کی گئی اور اقوامِ متحدہ کے کنونشن برائے قانونِ سمندر (UNCLOS) کے تحت مکمل قانونی تقاضوں کے مطابق انجام دی گئی۔ واقعے کے بعد عدالتی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ جہاز کا رخ موڑ دیا گیا ہے۔

بین الاقوامی قانون کا تحفظ

صدر میکرون نے واضح کیا کہ فرانس بین الاقوامی قانون کے تحفظ اور پابندیوں کے مؤثر نفاذ کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ نام نہاد “شیڈو فلیٹ” کی سرگرمیاں یوکرین کے خلاف جنگی جارحیت کی مالی معاونت کا ذریعہ بن رہی ہیں، جسے ہر صورت روکا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...