سرگودھا: میاں بیوی کی خودکشی کا دلسوز واقعہ، موت سے قبل ریکارڈ کیاگیا ویڈیو بیان منظر عام پر
دلسوز واقعہ: سرگودھا میں میاں بیوی کی خودکشی
سرگودھا (ڈیلی پاکستان آن لائن) سرگودھا میں میاں بیوی کی خودکشی کا دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے اور موت سے قبل ریکارڈ کیا گیا خاتون کا ویڈیو بیان بھی منظر عام پر آ گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان مسلم لیگ ن جاپان کے سابق صدر شیخ قیصر محمود کے اعزاز میں عشا ئیہ
پولیس کی دھمکیاں اور مطالبات
تفصیلات کے مطابق خاتون نے دعویٰ کیا تھا کہ تھانے والے ہمیں مسلسل دھمکا رہے تھے، پولیس نے 5 تولہ سونا اور 25 لاکھ روپے رشوت کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس نے رشوت نہ دینے پر جسمانی ریمانڈ اور تشدد کی دھمکی دی۔
خودکشی کا باعث بننے والا ویڈیو بیان
خاتون نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ذلت سے بچنے کے لیے اپنی مرضی سے زہریلی گولیاں کھائیں۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ جن اہلکاروں پر الزام ہے ان سے تفتیش کی جائے گی۔








