شکار پور، ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ایس ایچ او شہید
شکارپور میں ڈاکوؤں کی فائرنگ
شکارپور (آئی این پی) میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایس ایچ او لکی غلام شاہ خمیسو بروہی شہید ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: مسلح افراد نے بارکھان اور خضدار سے 9 مزدوروں اور 3 پولیس اہلکاروں کو اغواء کر لیا، 3 مزدور بازیاب
واقعے کی تفصیلات
پولیس حکام کے مطابق سکھر روڈ قومی شاہراہ پر 7 سے زائد ڈاکو بسوں کو روک کر مسافروں سے لوٹ مار کر رہے تھے۔ اطلاع ملنے پر پولیس فوراً موقع پر پہنچ گئی، مگر ڈاکوؤں نے دیکھتے ہی پولیس اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ، اس پچ پر فاسٹ باؤلرز کو ابتداء میں مدد مل سکتی ہے، کمنٹیٹر سائمن ڈول
ایس ایچ او کی حالت
پولیس حکام کے مطابق ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایس ایچ او لکی خمیسو بروہی شدید زخمی ہوگئے۔ زخمی ایس ایچ او کو تشویشناک حالت میں سکھر کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔
ڈاکوؤں کی فرار
پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ ڈاکو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ انہیں پکڑنے کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، جنہیں جلد حراست میں لے لیا جائے گا۔








