چترال میں گھر پر برفانی تودہ گرگیا، 9 افراد جاں بحق، بچہ زخمی، ریسکیو آپریشن جاری
چترال میں برفانی تودہ
چترال (ڈیلی پاکستان آن لائن) چترال میں گھر پر برفانی تودہ گرگیا، 9 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جبکہ ایک بچہ زخمی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو ملنے والے نئے بیرونی قرضوں میں 18فیصد سے زیادہ کا اضافہ
واقعے کی تفصیلات
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق چترال کے علاقے ڈومیل میں گھر پر برفانی تودہ گرنے سے 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ڈی سی آفس چترال کے مطابق ڈومیل میں ایک گھر پر برفانی تودہ گرا جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں جبکہ ایک بچہ زخمی ہوا ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 4 خواتین اور 5 مرد شامل ہیں۔ جاں بحق افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نقل مکانی اور آپریشن کا ملبہ صوبائی حکومت پر ڈالنے کی وفاقی حکومت کی کوشش ناکام ہو چکی، سب جان چکے ہیں کہ اصل حقیقت کیا ہے، شفیع جان
ریسکیو آپریشن کی کوششیں
واضح رہے کہ ضلع خیبر کے وادی تیراہ میں حالیہ شدید برفباری کے باعث پھنسے ہوئے آئی ڈی پیز کی محفوظ مقامات پر منتقلی کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں
ڈپٹی کمشنر خیبر بلال شاہد کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں بروقت اقدامات کیے گئے جس کے نتیجے میں تمام متاثرہ خاندان محفوظ رہے۔








