ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آج غیر متوقع دن ہے آپ کو کسی جانب سے کوئی پیشکش ملنے کا امکان اور ایک رکا ہوا کام بھی ہونے کی امید ہے۔ آج پرانے معاملات کو ہرگز ہرگز نہ چھیڑیں۔
یہ بھی پڑھیں: ججز کیلئے تالیاں نہ بجائیں، ججز ٹھیک ہوتے ہیں آپ انہیں خراب کر دیتے ہیں: چیف جسٹس
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جو لوگ کسی بھی قانونی معاملات میں ہیں وہ اس کو عدالت سے باہر ٹھیک کرنے کی کوشش کریں اور وراثت کے امور میں آپ کا حق کم ہو بھی اللہ پاک پر چھوڑ دیں۔
یہ بھی پڑھیں: دھرندھر 2 کے ٹیزر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
کسی بھی ایسے مسئلے سے دور رہیں جس کا تعلق دل کے معاملات و عشق و محبت سے ہو اور جو لوگ کسی بات پر ضد کریں گے وہ اپنے لئے بڑی مشکلات کھڑی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: مہنگائی کی شرح میں اضافہ، 17 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آج ہونے والا ایک بڑا کام رکاوٹ کا شکار ہو سکتا ہے اور جن لوگوں نے وعدہ کر رکھا تھا وہ اپنے وعدے پر پورا نہیں اتریں گے۔ اس وقت رکاوٹ لگتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چوہدری غلام مصطفیٰ گجر کی جانب سے شاندار ضیافت جو عوامی ضیافت بن گئی
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ کے لئے اگر کوئی ایسا فون آئے جس میں کوئی وعدہ یا لالچ ہو تو اس سے بچ کر چلیں ان دنوں دھوکا ملنے اور مالی نقصان پہنچانے کی فکر سے محفوظ رہنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حماقت اور صداقت کا سنگم بڑا عجیب ہے،صداقتوں اور حماقتوں کی سچائیاں زہریلی ہیں برداشت کر سکیں تو حقائق کی کرواہٹ ذائقہ بدل کر رکھ دے گی.
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
ایک اہم ذمہ داری ملنے کا امکان ملازمت پیشہ افراد کے لئے آج اہم دن بڑی پریشانی سے بھی نجات ملے گی اور راستے کی ایک بڑی رکاوٹ بھی دور ہو سکے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے ساتھ بات چیت جاری ہے، معاہدہ طے نہ ہونے کی صورت میں نتائج بہت برے ہوں گے: ٹرمپ کا انتباہ
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ جس بات کو لے کر پریشان چلے آ رہے ہیں اس کا کوئی تو حل آج نکل ہی آئے گا اور پھر آپ اپنے مقاصد کی جانب پیش قدمی کر لیں تو مناسب رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: انکم ٹیکس کیسز: سندھ ہائیکورٹ کا حکم کالعدم قرار
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ مسلسل کئی دنوں کچھ بدنظری جیسے اثرات کا شکار چلے آ رہے ہیں جس کی وجہ سے آپ کے ہر کام میں رکاوٹوں کا سلسلہ جاری ہے نظر اتاریں اور گوشت صدقہ دیں۔
یہ بھی پڑھیں: میکسیکو: میئر قتل، عہدہ سنبھالنے کے صرف 6 دن بعد
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کو جس بات کا خطرہ محسوس ہو رہا ہے اس کی فکر کی اب کوئی ضرورت نہیں ہے۔ آج صبح سے ان شاءاللہ ایسے حالات بن سکتے ہیں جو آپ کو پاور فل کر دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف چینی کی برآمد کے خلاف تھے، محمد مالک کا دعویٰ
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ کیوں کسی دوسرے کی وجہ سے خود کو مشکل میں ڈال رہے ہیں اپنے کام سے کام رکھیںا ور ان تمام معاملات سے بچ کر چلیں جس میں تھوڑا سا بھی رسک شامل ہو۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: میٹرک سالانہ امتحانات کا آغاز، 2 لاکھ 85 ہزار امیدوار شریک
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جب کام کرنے کا وقت ہوتا ہے تو آپ فضول کاموں میں لگ جاتے ہیں اور جب اچھا وقت گزر جاتا ہے پھر پچھتاوا ہوتا ہے اس اچھے وقت کی مدد کریں وہ بھی آج۔
سیارہ مشتری
19 فروری سے 20 مارچ
کوئی بھی ایسا کام نہ کریں جس میں ناجائز آمدن کی آمد ہو صرف رزق حلال کا ہی ذہن میں رکھیں اس وقت آپ کو ایک اچھے کام کی پیشکش کی امید بھی نظر آتی ہے۔








