کوہستان کرپشن سکینڈل کا ملزم بیرون ملک فرار، اب تک کتنے افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں ۔۔۔؟ اہم تفصیلات جانیے
کوہستان کرپشن سکینڈل میں گرفتاریاں
لاہور (خصوصی رپورٹ) کوہستان کرپشن سکینڈل میں اب تک کتنے افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں؟ اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ کے ساتھ ہر چیر پر اتفاق کرنا برطانیہ کے مفاد میں نہیں: برطانوی سیکرٹری خارجہ
ملزم کی بیرون ملک فراری
’’جنگ‘‘ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ کوہستان کرپشن سکینڈل کا ایک ملزم بیرون ملک فرار ہوگیا ہے، جسے انٹرپول کے ذریعے واپس لایا جائے گا۔ سکینڈل میں اب تک مرکزی ملزم قیصر اقبال سمیت 36 ملزمان گرفتار کیے جا چکے ہیں، جبکہ سکینڈل میں ملوث 6 ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاؤالدین: 8 سالہ اغوا بچی جنسی زیادتی کے بعد قتل، لاش کھیت سے برآمد
پلی بارگین کی درخواستیں
4 سے زیادہ گرفتار ملزمان نے پلی بارگین کی درخواستیں جمع کر رکھی ہیں۔ اس کے علاوہ 36 ملزمان کے اثاثے اور بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کر دیئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دریائے سوات میں سیاحوں کے ڈوبنے کے واقعے میں ناقص کارکردگی پر متعدد افسران کو معطل
میگا کرپشن کیس کی تفصیلات
واضح رہے کہ کوہستان میں 40 ارب روپے کا میگا کرپشن کیس سامنے آیا تھا۔
قومی خزانے کی لوٹ مار
ذرائع کے مطابق قومی خزانے کی یہ لوٹ مار تحریک انصاف کے دورِ حکومت کے دوران 2019 سے دسمبر 2024 کے درمیان ہوئی۔ اس سکینڈل میں سرکاری افسران، ٹھیکیداروں اور بینک حکام کی ملی بھگت سے جعلی کمپنیوں اور جعلی دستاویزات کے ذریعے اربوں روپے نکلوائے گئے تھے۔








