سندھ کے ضلع خیرپور میں غیرت کے نام پر دو افراد کو قتل کر دیا گیا
خیر پور میں غیرت کے نام پر قتل
خیر پور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ کے ضلع خیرپور میں غیرت کے نام پر دو افراد کو قتل کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کبابش پنک کلب کی جانب سے تقریب، ممبران کی شرکت
پہلا واقعہ: مسمات اللہ ورائی کا قتل
پولیس کے مطابق پیرگوٹھ کے قریب علاقے کیٹی زمان شاہ میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک خاتون، مسمات اللہ ورائی کو قتل کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں مزید گراوٹ، 21ہزار 500روپے فی تولہ سستا ہو گیا
دوسرا واقعہ: غلام حسین تیغانی کا قتل
دوسرے واقعے میں کوٹ میرمحمد کے علاقے میں غلام حسین تیغانی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔
پولیس کا بیان اور تحقیقات
دونوں مقتولین کی لاشیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دونوں قتل غیرت کے نام پر کیے گئے ہیں، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔








