سعودی بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صحت سے متعلق اہم بیان جاری
سعودی فرمانروا کی صحتیابی
ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز طبی معائنے کے بعد صحتیاب ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کی بغاوت کو ایک بار پھر ناکام بنا دیا: عظمیٰ بخاری
طبی معائنہ کا عمل
دارالحکومت ریاض سے سعودی شاہی ایوان نے اپنے بیان میں کہا کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مقامی اسپتال میں پھیپھڑوں کے انفیکشن کا طبی معائنہ کروایا۔
علاج کا تفصیل
ریاض سے عرب میڈیا کے مطابق سعودی شاہی ایوان نے کہا کہ طبی ٹیم نے انفیکشن کے خاتمے تک اینٹی بایوٹکس کورس پر مشتمل علاج تجویز کیا ہے۔