میر پور خاص، سرد اور ٹھنڈی ہواؤں کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ
سرد موسم کا اثر
میرپورخاص( قیصر راجہ راجپوت) میرپورخاص و گردونواح کے علاقوں میں گزشتہ کئی روز سے جاری سرد اور ٹھنڈی ہواؤں کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی طیاروں رافیل کی مقبوضہ کشمیر میں پٹرولنگ، پاک فضائیہ کی فوری نشاندہی اور وارننگ نے پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا
بازاروں میں تبدیلیاں
سردی میں اضافے کے ساتھ ہی بازاروں میں خشک میوہ جات، مونگ پھلی، اور گرم مشروبات جیسے چائے، کافی، سوپ، اور قہوہ کے استعمال میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ اس کے نتیجے میں خشک میوہ جات، انڈوں، مرغی، مچھلی کے گوشت، اور گرم ملبوسات کی مانگ میں زبردست اضافہ ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ
قیمتوں میں اضافہ
دکانداروں نے مرغی کے انڈوں، گوشت، گرم کپڑوں سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بھی من مانا اضافہ کر دیا ہے، جس سے شہریوں کو اشیاء کی خریداری کے دوران شدید پریشانی اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
روز مرہ کی سرگرمیاں
سردی کی شدت میں اضافے کے سبب شہریوں نے سر شام ہی گھروں کا رخ کر لیا ہے۔ مارکیٹیں اور بازار شام تک بند ہو جاتے ہیں، اور شدید سردی و یخ بستہ ٹھنڈی ہواؤں کی وجہ سے کاروباری سرگرمیوں میں بھی شام ہوتے ہی کمی دیکھی جارہی ہے۔








