اس سال گریڈ 9 کے 52 ہزار طلباء میٹرک ان ٹیکنالوجی کا امتحان دیں گے: وزیر تعلیم
وزیر تعلیم کا گرلز ایجوکیشن فیسٹ میں خطاب
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے غیر سرکاری تنظیم برگد اور یوتھ ٹیوب کے زیر اہتمام ’’گرلز ایجوکیشن فیسٹ‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں تعلیم پر گذشتہ 2 برسوں میں ریکارڈ کام کیا گیا۔ آج پنجاب میں تعلیمی اصلاحات کا دائرہ وسیع سے وسیع تر ہوتا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دریائے سندھ ہمارا ہے،مودی سن لے، اس میں ہمارا پانی بہے گا یا انکا خون، بلاول بھٹو
تعلیمی اصلاحات اور مستقبل کی بصیرت
اعلیٰ تعلیم کی ترقی کے لیے اقدامات نے پنجاب کی تعلیمی صورتحال کو عالمی معیار سے ہم آہنگ کر دیا ہے۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ حکومت پنجاب کا ویژن ہے کہ صوبے کے ہر بچے کو معیاری تعلیم فراہم کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت جدید مہارتوں اور باوقار مستقبل سے جوڑ کر ہر طالبعلم کو آگے بڑھنے کا اعتماد دینا چاہتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد اور لاہور میں پٹرول کی قلت کا خدشہ
گرلز ایجوکیشن فیسٹ کی کامیابی
غیر سرکاری تنظیم ’’برگد‘‘ اور یوتھ ٹیوب کے تحت منعقدہ گرلز ایجوکیشن فیسٹ میں ریل سازی کے مقابلوں، تقاریر، کوئز اور دیگر مقابلہ جات میں شامل بچیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے وزیر تعلیم نے ہر بچی کیلئے ذاتی طور پر کیش پرائز کا اعلان کیا۔ آج سرکاری سکولوں میں طلباء کو سٹیم پروگرام، ہم نصابی سرگرمیوں اور لیڈرشپ کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پریس کلب کے سامنے دھرنا دینے والوں نے قلات بس حملے میں شہید ہونے والوں کیلئے ایک لفظ نہیں کہا: جان اچکزئی
لڑکیوں کی تعلیم پر توجہ
رانا سکندر حیات نے کہا کہ لڑکیوں کی تعلیم پر حکومت بالخصوص فوکس کئے ہوئے ہے۔ بچیاں ہر میدان میں لڑکوں کو مات دے رہی ہیں۔ گذشتہ روز نوری نت کے گاؤں نت کلاں میں لڑکیوں کیلئے ہائی سکول اپگریڈ کرکے انہیں ایجوکیشن ڈے کا تحفہ دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: نسیم شاہ، جسپریت بمراہ سے ‘بہتر بالر’ قرار
تعلیمی نظام کی ترقی کی راہ
انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کیلئے رواں سال گریڈ 9 کے 52 ہزار طلباء میٹرک ان ٹیکنالوجی کا امتحان دے رہے ہیں۔ رانا سکندر حیات نے کہا کہ پنجاب کا تعلیمی نظام ترقی کی راہ پر ہے۔ آئندہ 4 سالوں کے اختتام پر ہمارے اقدامات کا مقابلہ ماضی کے 77 برسوں سے کریں گے تو فخر محسوس ہوگا۔
ایوارڈ کی تقسیم
اس موقع پر وزیر تعلیم نے ملالہ فنڈ کی چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر نشاط ریاض اور یوتھ ٹیوب کے سی ای او اقبال حیدر بٹ کے ہمراہ گرلز ایجوکیشن فیسٹ میں مقابلوں کی فاتح طالبات میں انعامات بھی تقسیم کئے۔








