بابراعظم کی خراب پرفارمنس میں ہم سب کا بھی قصور ہے، اظہر علی نے جیو پوڈ کاسٹ میں گفتگو
اظہر علی کی رائے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ بابراعظم کی خراب پرفارمنس میں ہم سب کا بھی قصور ہے، ہم نے سپورٹ کے بجائے ڈی گریڈ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی لاہور بدترین مالی بحران کا شکار، ملازمین کی ادویات بھی رک گئیں، چیئرمین غزالی سلیم بٹ اور پارلیمانی سیکریٹری کی موجیں جاری
جیو پوڈ کاسٹ میں گفتگو
اظہر علی نے جیو پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور اپنے کیرئیر اور ذاتی زندگی سے متعلق کھل کر بات کی۔
یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی کا بڑا اعلان، پاکستانی کرکٹ کے نوجوان ہیروز کو فی کس 50 لاکھ روپے انعام
بابر اعظم کی حالت
قومی کرکٹر بابر اعظم کے حوالے سے اظہر علی کا کہنا تھاکہ بابر ابھی کافی بہتر نظر آرہا ہے، ہر کھلاڑی آؤٹ آف فارم ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2023 کے ورلڈ کپ میں اس پر تنقید ہوئی، دوستی یاری پھر ایجنٹ ایجنسی والا معاملہ سامنے آیا۔
یہ بھی پڑھیں: تائیوان میں زلزلے کے شدید جھٹکے
کپتانی اور تنقید کا دباؤ
انہوں نے مزید کہا کہ کپتانی سے استعفیٰ دینے کے بعد بابر واپس ٹیم میں آتا ہے اور ایک بار پھر کپتانی لیتا ہے۔ اتنا کچھ ہونے کے بعد جو تنقید برداشت کرنی پڑی، کہیں نا کہیں وہ بہت دباؤ میں تھے۔
ذہنی مضبوطی اور پرفارمنس
ان کا کہنا تھاکہ جس طرح مصباح اور یونس خان ذہنی طور پر مضبوط تھے، محسوس ہوتا ہے بابر اس طرح نہیں تھے اور اس کا اثر ان کی پرفارمنس میں تھا۔ لیکن ابھی وہ کرکٹ کو انجوائے کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے پرفارمنسز آنا شروع ہوئی ہیں۔








