یوٹیوبر ڈکی بھائی نے یوٹیوب پر نیا سنگ میل عبور کرلیا
سعد الرحمٰن کا کامیابی کا سنگِ میل
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے معروف یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف ’ڈکی بھائی‘ نے 10 ملین سبسکرائبرز کا سنگِ میل عبور کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہم نے اپنی 78سالہ تاریخ میں بہت غلطیاں کیں لیکن افغانوں کی مہمان نوازی سب سے بڑی غلطی ہے، خواجہ محمد آصف
تنازعات کے درمیان ایونٹ کی تیاری
فیملی ولاگز اور روستنگ ویڈیوز سے شہرت حاصل کرنے والے ڈکی بھائی حالیہ دنوں میں اس وقت توجہ کا مرکز بنے جب انہیں 16 اگست 2025 کو ملائیشیا میں ایک ایونٹ کے لیے روانگی سے قبل اہلیہ کے ہمراہ ایئرپورٹ پر ایف آئی اے نے گرفتار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا اسمبلی، ہزارہ صوبے کے قیام کے لیے درکار آئینی عمل فوری شروع کرنے سے متعلق مشترکہ قرارداد منظور
قید کی صعوبتیں
یوٹیوبر کو تین ماہ جیل میں گزارنا پڑا اور بالآخر رہائی سے قبل ایک ایف آئی اے افسر کو بھاری رقم بھی ادا کرنا پڑی۔
یہ بھی پڑھیں: موجود حالات کے پیش نظر پاکستان اور بھارت نے ایشیاء کپ کھیلنے سے منع کیا تو۔۔۔؟سنیل گواسکر نے اہم سوال اٹھا دیا
کامیابی کا جشن
اب ڈکی نے ایک نیا ولاگ شیئر کیا ہے، جس میں انہوں نے تمام تنازعات کے باوجود ایک بڑی کامیابی کا جشن منایا۔
انہوں نے اپنے مداحوں کے ساتھ 3 گھنٹے طویل لائیو سٹریم بھی کی، جو اس وقت تک جاری رہی جب تک ان کا یوٹیوب چینل 10 ملین سبسکرائبرز کا ہدف حاصل نہیں کر سکا۔
یہ بھی پڑھیں: مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل ہی جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کے قیام کا واحد راستہ ہے : وزیر اعظم
مداحوں کا شکریہ
7 برسوں کے دوران 10 ملین سبسکرائبرز مکمل ہونے پر ڈکی بھائی نے اپنے مداحوں سے شکریہ ادا کیا۔
والدہ کے لئے خصوصی پیغام
انہوں نے مشکل وقت میں ساتھ دینے پر اپنی والدہ کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔ ان کی والدہ نے فون کال پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب ناقابلِ یقین لگتا ہے اور انہیں اندازہ نہیں کہ 10 ملین کا احساس کیسا ہوتا ہے، لیکن اگر بیٹا خوش ہے تو وہ بھی خوش ہیں۔








