ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن میں جدید ترین مانیٹرنگ نظام ”شکرا” کا افتتاح

وفاقی وزیر داخلہ کا دورہ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاسپورٹس کی درخواستوں، پرنٹنگ اور مجموعی کارکردگی کے جدید ترین مانیٹرنگ نظام "سیکوئر ہائبریڈ انٹیلیجنس فار نالج بینڈ ریسپانس انالیٹکس" (شکرا) کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی؛ شہری کو برہنہ کرکے تشدد کرنے میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 6 افراد گرفتار

نئے نظام کی تفصیلات

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیر داخلہ کو شکرا سسٹم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس میں 24/7 مانیٹرنگ روم اور کال سنٹر بھی فعال کر دیے گئے ہیں جبکہ وزیر داخلہ کی ہدایت پر ایمرجنسی ٹریول ڈاکومنٹ کے نظام کو بھی مکمل طور پر ڈیجیٹل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جدہ میں پشاوری کباب اور فش پوائنٹ کا افتتاح

جدید ٹیکنالوجی کا فائدہ

محسن نقوی نے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی مانیٹرنگ سسٹم متعارف کرانے پر ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی پاسپورٹ سسٹم کو اب دنیا کے بہترین ممالک کے نظام کے مطابق ڈھال دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ (ن) کی تاریخ 10 اور 28 مئی جیسے جرات مندانہ فیصلوں کے گرد گھومتی ہے: رانا سکندر حیات

کارکردگی کی مانیٹرنگ

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نئے نظام کے تحت پاکستان اور دنیا بھر میں پاسپورٹ درخواستوں اور ڈیلیوری کی ریئل ٹائم مانیٹرنگ ممکن ہو گی اور پاسپورٹ اپلائی ہونے سے لے کر ڈیلیوری تک ہر مرحلے کی نگرانی کی جا سکے گی۔ حکومت کا مقصد شہریوں کو عالمی معیار کی تیز رفتار اور محفوظ خدمات فراہم کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیپال میں کشیدہ صورتحال؛ وزیراعظم کے پی شرما اولی مستعفی ہوگئے

پاسپورٹ سکیورٹی فیچرز

انہوں نے کہا کہ مانیٹرنگ کے جدید نظام سے محکمہ پاسپورٹس کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی جبکہ پاکستانی پاسپورٹ کے سکیورٹی فیچرز کو آئی سی اے او سٹینڈرڈز کے مطابق بنایا گیا ہے۔ جدید آٹومیٹک جرمن مشینوں کے استعمال سے محکمے کی استعداد کار میں اضافہ ہوا ہے اور پاسپورٹ پرنٹنگ کے عمل میں انسانی مداخلت کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کنٹرول سے تشویش تک، بحران کے وقت میں غیر یقینی صورتحال میں رہنمائی

دورے کے دوران اقدامات

وزیر داخلہ نے ای مانیٹرنگ روم، کال سنٹر، فرانزک لیب اور جدید پروڈکشن یونٹ کا بھی دورہ کیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈیجیٹل انٹیگریٹڈ ڈیش بورڈ کے ذریعے روزمرہ آپریشنز اور تمام عملے کی کارکردگی کی مانیٹرنگ اور ایویلیوایشن کی جائے گی۔

اعلیٰ حکام کی موجودگی

اس موقع پر ڈی جی ایف آئی اے، ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس، چیف کمشنر اسلام آباد، آئی جی اسلام آباد پولیس اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...