کوئٹہ سریاب روڈ پر بینک ڈکیتی، برقعہ پوش ملزمان 94 لاکھ روپے لوٹ کر فرار
ڈکیتی کی واردات
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) سریاب روڈ پر واقع ایک نجی بینک میں ڈکیتی کی واردات پیش آئی ہے جہاں برقعہ پوش مسلح ملزمان بینک سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ بار کے انتخابات 28 فروری کو بائیومیٹرک سسٹم کے تحت ہوں گے
مسلح ملزمان کی واردات
پولیس کے مطابق مسلح افراد برقعے پہن کر اسلحے سمیت بینک میں داخل ہوئے اور عملے و شہریوں کو یرغمال بنا لیا۔ ملزمان نے بینک سے 94 لاکھ روپے نقدی لوٹی اور فرار ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی پولیس کو اہم احکامات جاری
مزاحمت اور زخمی سیکیورٹی گارڈ
ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر بینک کے سکیورٹی گارڈ بشیر احمد کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا گیا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کی کارروائی
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے، علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔








