سابق گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کا سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کراچی کا دورہ
سابق گورنر کا دورہ
کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق گورنر پنجاب اور سینئر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ملک محمد رفیق رجوانہ نے سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کراچی کا دورہ کیا، جہاں ان کا نہایت گرمجوشی سے استقبال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود اچکزئی کا 27 ویں ترمیم پر تمام سیاسی قائدین کو خط لکھنے کا فیصلہ
استقبال کی روایتی تقریب
اس موقع پر سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سینئر وکلاء اور نمائندوں نے ملک رفیق رجوانہ کو روایتی سندھی ٹوپی اور سندھی اجرک پہنا ئی۔ ملک محمد رفیق رجوانہ نے سندھ ہائی کورٹ بار کا شکریہ ادا کیا اور اہم امور پر تبادلۂ خیال بھی کیا ۔
یہ بھی پڑھیں: سانحہ خضدار، معصوم اور بے گناہ بچوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا: وزیر اعلیٰ مریم نواز
عدالتی اور سیاسی خدمات
ملک محمد رفیق رجوانہ لاہور ہائی کورٹ (ملتان بینچ) بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر بھی رہ چکے ہیں اور ان کی عدالتی اور سیاسی خدمات کو وکلاء حلقوں میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔
بین الصوبائی احترام کی مثال
اس تقریب کو وکلاء برادری کے درمیان بین الصوبائی احترام اور یکجہتی کی مثال قرار دیا جا رہا ہے۔








