سانحہ گل پلازہ اور پیپلز پارٹی پر تنقید کرنا ایم کیو ایم رہنماؤں کو بھاری پڑ گیا
کراچی میں سیاسی کشیدگی
کراچی (ویب ڈیسک) شہر قائد میں سیاسی کشیدگی نے خطرناک رخ اختیار کر لیا ہے، جہاں پیپلز پارٹی کی ناراضگی کے بعد متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سمیت متعدد سینئر رہنماؤں کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں 10 گرام سونے کا بھاؤ پہلی بار 4 لاکھ روپے ہو گیا
سیکیورٹی واپس لینے کی تفصیلات
ذرائع کے مطابق چیئرمین ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال کو فراہم کی گئی سرکاری سیکیورٹی فوری طور پر واپس بلا لی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں فٹ بال کی بحالی کے لیے پی ایف ایف اور صوبائی حکومت کا اشتراک
دیگر رہنماؤں کی سیکیورٹی کی صورتحال
اسی طرح انیس قائم خانی اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی کی سیکیورٹی بھی ختم کر دی گئی ہے۔
وزارت داخلہ کی ہدایات
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ نے سیکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کو فوری طور پر واپس آنے کی ہدایت جاری کر دی، جس کے بعد متعلقہ موبائلز اور اہلکار واپس بلا لیے گئے۔








