ٹرمپ انتظامیہ ایران سے نئی ڈیل کیلئے 4 شرائط عائد کرنا چاہتی ہے، امریکی میڈیا
امریکی میڈیا کی رپورٹ
واشنگٹن (آ ئی این پی) امریکی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ ایران سے نئی ڈیل کے لیے چار شرائط عائد کرنا چاہتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی تعداد 76 ہزار سے تجاوز کر گئی
ٹرمپ انتظامیہ کی شرائط
امریکی میڈیا کے مطابق ان شرائط میں درج ذیل شامل ہیں:
- افزودہ یورینیئم کی ایران سے مکمل منتقلی
- مقامی سطح پر یورینیئم کی افزودگی روکنا
- طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی حد بندی
- علاقائی پراکسیز سے تعاون بند کرنا
مزید برآں، امریکی میڈیا نے یہ بھی دعوی کیا کہ ٹرمپ انتظامیہ ایران کا نیول بلاکیڈ کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ ایران تیل برآمد نہ کرسکے۔
ایران کا ردعمل
واضح رہے کہ اس سے قبل ایران نے امریکا اور اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کسی بھی قسم کے حملے کو مکمل جنگ تصور کیا جائے گا۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایران کسی بھی فوجی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیگا۔








