عمران خان کی 906 دن سے زائد ناحق قید کے بعد اب ان کی صحت سے متعلق خبریں پوری قوم کے لیے شدید تشویش کا باعث ہیں، حلیم عادل شیخ
حلیم عادل شیخ کا بیان
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی سندھ کے رہنما حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ عظیم لیڈر عمران خان سے ملاقات نہ کرانا آئین، قانون اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دعایہ ہے نئے سال کا ہر دن ملکی سالمیت اور قومی ہم آہنگی کی نوید ہو: صدر، وزیراعظم
عمران خان کی صحت پر تشویش
اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ 906 دن سے زائد ناحق قید کے بعد اب ان کی صحت سے متعلق خبریں پوری قوم کے لیے شدید تشویش کا باعث ہیں۔ جیل میں آنکھ کے سنگین مسئلے کا علاج ممکن نہیں۔
علاج کی ضرورت اور عوامی حمایت
عمران خان کی آئسولیشن فوری ختم کی جائے اور علاج شوکت خانم یا کسی بڑے اسپتال میں کرایا جائے۔ یہ ظلم اور جبر اب مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔ پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔
عظیم لیڈر عمران خان سے ملاقات نہ کرانا آئین، قانون اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
906 دن سے زائد ناحق قید کے بعد اب ان کی صحت سے متعلق خبریں پوری قوم کے لیے شدید تشویش کا باعث ہیں۔
جیل میں آنکھ کے سنگین مسئلے کا علاج ممکن نہیں۔
عمران خان کی آئسولیشن فوری ختم کی جائے اور… pic.twitter.com/3JODtaK1Xo— Haleem Adil Sheikh (@HaleemAdil) January 27, 2026








