فیروز والا میں جہیز کم ملنے پر ساس سسر نے پٹرول چھڑک کر بہو کو آگ لگا دی
خود سوزی کا خوفناک واقعہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نواحی علاقے فیروز والا میں جہیز کم ملنے پر ساس سسر نے پٹرول چھڑک کر مبینہ طور پر بہو کو آگ لگا دی۔
یہ بھی پڑھیں: اینٹی کرپشن عدالت میں پرویز الہیٰ کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
واقعے کی تفصیلات
ریسکیو ذرائع کے مطابق حیدر روڈ کی رہائشی ثناء کی سات ماہ قبل مصطفیٰ سے شادی ہوئی تھی، آگ لگنے سے ثناء کا 70 فیصد جسم جھلس گیا، لڑکی کو زخمی حالت میں میو ہسپتال منتقل کیا گیا، حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جرمنی نے پاکستانیوں کے لئے غیر معینہ مدت تک ویزے کا اجرا بند کردیا
عینی شاہدین کی گواہی
دوسری جانب عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ آگ لگانے کے بعد ساس اور سسر فرار ہو گئے جبکہ چیخ و پکار پر لوگ اکٹھا ہو گئے۔ اہل علاقہ نے ریسکیو اور پولیس کو اطلاع دی۔
پولیس کارروائی
پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔








