نہ صوبائی کنٹرول اور نہ ہی وفاقی کنٹرول، کراچی کا اختیار صرف کراچی کے شہریوں کے پاس ہونا چاہیے، حافظ نعیم الرحمان
کراچی کے مسائل کا حل
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے نہ صوبائی کنٹرول نہ وفاقی کنٹرول ۔۔۔کراچی کے مسائل کا حل صرف ’’کراچی سٹی گورنمنٹ‘‘ہے، یعنی شہر کی بااختیار حکومت۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں،15 دہشتگرد ہلاک،بھاری اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا، آئی ایس پی آر
عوام کے حقوق کی حفاظت
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا عوام کے ووٹوں کی توہین کرکے قبضہ نظام نہیں چلے گا۔ آج لوگ سندھ حکومت سے نالاں ہیں کل وفاق کے خلاف آواز اٹھائیں گے اس لیے، کراچی کا اختیار صرف کراچی کے شہریوں کے پاس ہونا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: وینزویلا کا انتظام ہم خود چلائیں گے، ٹرمپ کا اعلان
دنیا بھر کے تجربات
دنیا کے تمام بڑے شہروں میں یہی نظام ہے۔ اگر مغربی دنیا میں لندن اور نیویارک طاقتور بلدیاتی حکومتوں کی بہترین مثال ہیں تو مسلم دنیا میں تہران اور استنبول میں یہ نظام کامیابی سے ڈیلیور کررہا ہے۔ کراچی کے شہری آج بھی سن 2001 سے 2005 تک سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان کی قیادت میں کام کرنے والی سٹی گورنمنٹ کو شہر کا سنہری دور قرار دیتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ردعمل
نہ صوبائی کنٹرول نہ وفاقی کنٹرول
کراچی کے مسائل کا حل صرف "کراچی سٹی گورنمنٹ" ہے، یعنی شہر کی بااختیار حکومت۔ عوام کے ووٹوں کی توہین کرکے قبضہ نظام نہیں چلے گا۔ آج لوگ سندھ حکومت سے نالاں ہیں کل وفاق کے خلاف آواز اٹھائیں گے اس لیے، کراچی کا اختیار صرف کراچی کے شہریوں کے پاس ہونا… pic.twitter.com/JgHZ3Gn8In— Naeem ur Rehman (@NaeemRehmanEngr) January 27, 2026








