پنجاب اسمبلی میں دی پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن (ترمیمی) بل 2025 منظور کر لیا گیا
پنجاب اسمبلی میں اہم بل کی منظوری
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب اسمبلی میں دی پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن (ترمیمی) بل 2025 منظور کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا لکی مروت میں فائرنگ کے واقعے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار
بل کی اہم خصوصیات
بل کے تحت چیئرمین پی ایچ ای سی کی عمر کی حد 65 سال تک کرنے کی ترمیم منظور کرلی گئی اور پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن ایکٹ 2014 میں ترمیم کی جائے گی۔ یہ ترمیمی بل حکومتی رکن اسمبلی امجد علی جاوید نے پیش کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: لوگوں کو پیسہ بینک میں رکھنے کے بجائے سٹاک مارکیٹ میں لگانا چاہیے، سپریم کورٹ
عمر کی حد پر تبصرہ
امجد علی جاوید کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ایچ ای سی کی عمر کے حوالے سے پہلے کوئی حد موجود نہیں تھی، اس لئے کوئی بھی سو سال تک چیئرمین رہ سکتا تھا۔ فی الوقت چیئرمین پی ایچ ای سی کی عمر 75 سال ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قدرت کا ایک نظام ہے اور وقت کے ساتھ انسان کے اعضا کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حیدرآباد میں کلاؤڈ برسٹ، شدید بارش سے نظامِ زندگی مفلوج
نئی عمر کی حد کے فوائد
انہوں نے کہا کہ عمر کی قدغن لگائی جانی چاہیے کیوں کہ چیئرمین کو سارے سسٹم کو دیکھ کر فیصلے لینے ہوتے ہیں۔ کچھ لوگ اپنے آپ کو ناگزیر سمجھتے ہیں، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ قبرستاں ناگزیر لوگوں سے بھرے پڑے ہیں، سسٹم چلتا رہتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کا اعلان، کتنے پاکستانی کھلاڑی شامل؟
نئی نسل کے مواقع
جس رکن اسمبلی نے اتنے بڑے نظام کو چلانا ہے، اس کے لیے عمر کی حد مقرر ہونی چاہیے۔ بڑے ٹیلنٹڈ جوان موجود ہیں، انہیں موقع ملنا چاہئے۔ اس لیے پی ایچ ای سی کا چیئرمین 65 سال سے اوپر نہیں ہونا چاہیے۔
بل کی منظوری کی حالت
یہ بل پنجاب اسمبلی میں متفقہ رائے سے منظور ہوگیا، جب کہ حتمی منظوری گورنر پنجاب دیں گے۔








