ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
جب طبیعت بوجھل ہو اور کسی بلا وجہ کی پریشانی کا سامنا ہو تو ایسے میں حسب توفیق صدقہ دیں اور کثرت سے اللہ اکبر کا ورد کریں یہ بھی ایک قسم کا صدقہ ہے جس سے بلائیں ٹل جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا؟
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
اولاد کے حوالے سے لاپراہری مت کریں اس وقت ایسا کرنا بڑی غلطی ہوگی اور اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں اس کو آپ نے ہی پورا کرنا ہے اور اس میں دوسروں کو شامل نہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو ملنے والے نئے بیرونی قرضوں میں 18فیصد سے زیادہ کا اضافہ
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ جس راستے پر چل رہے ہیں اس میں تبدیلی کے واضح امکانات روشن ہیں اور خود کو اس کے لئے تیار رکھیں امید تو ہے کہ یہ تبدیلی کسی وقت بھی سامنے آ سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میرے دادا پاکستان بننے سے قبل انگریز سرکاری افسر کے دفتر میں نچلے درجے کے ملازم تھے، انکی کہانی غیرت اور خودداری جیسے الفاظ کے گرد گھومتی ہے
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
ان دنوں آپ شاید غلط راستے پر ہیں اپنے اندر کے انسان کو سمجھائیں ہو سکے تو استخارہ کر لیں۔ اگر آپ نے ایک بھی بڑی غلطی کر دی تو بڑی مشکل میں آ جائیں گے سوچ لیں۔
یہ بھی پڑھیں: نورا فتحی نے سپرہٹ گانے ’دلبر‘ کی شوٹنگ سے انکار کی وجہ بتادی
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
واپس پلٹ کر نہ دیکھیں اس وقت ایسا کرنا خود کے ساتھ زیادتی ہوگا بس کریں اور زندگی کو اب نئے انداز سے شروع کرنے پر غور کریں۔ بہت ہو گیا ماضی کو چھوڑ دیں۔
یہ بھی پڑھیں: تھر کے کوئلے کو کراچی پہنچانے کیلئے اسلام کوٹ سے چھور تک ریلوے لائن بچھانے کا فیصلہ
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
اندر کا انسان کافی حد تک آجکل مایوسی جیسی کیفیت سے گزر رہا ہے اور جو لوگ اللہ پاک پر بھروسہ کریں گے وہ اپنی کسی بھی مشکل سے نکل جائیں گے۔ ورنہ اندھیرہ ہی اندھیرہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی ایک اور قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
اپنوں سے دوری اور اختلافات والا خانہ کھلا ہوا ہے آپ کو اپنا غصہ قابو میں رکھنے اور سوچ سمجھ کر چلنا ہوگا۔ سچ بولیں گے تو ان سے برداشت نہیں ہوگا خاموشی بہتر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا اور کشمیر میں بارش اور برفباری، فلیش فلڈ کا خطرہ
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
خاندانی حوالے سے نہایت محتاط ہو کر چلنا ہوگا آپ کو یا تو خود کو الگ ہو کر چلنا ہے اور یا پھر سب کچھ برداشت کر کے خاموشی سے چلنا ہوگا اب یہ آپ پر ہے کیا فیصلہ کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی؛ ڈیفنس سے ایک اور کروڑ پتی گھریلو ملازم گرفتار
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
جن لوگوں نے ماضی میں جو غلطیاں کی ہیں ان کو اس سے اگر کچھ نہیں سیکھا تو یہ خود پر ظلم ہے۔ اب ان کو مت دہران اور صرف اپنے روزگار کی طرف ہر ممکن توجہ دیں۔
یہ بھی پڑھیں: نسیم شاہ، جسپریت بمراہ سے ‘بہتر بالر’ قرار
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
ایک وقت میں دو کام کرنے کی پیشکش ہو سکتی ہے اگر آپ نے ان سے فائدہ اٹھایا تو آگے چل کر اپنے مالی حالات کو قابو کرنے میں کامیاب رہیں گے آج فیصلہ آپ کو خود کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: والدین نے سماجی عشق دیکھا تو ازدواجی عشق میں گرفتار کروا دیا، وکالت کا پیشہ اختیار کرنا چاہتے تھے لیکن بیگم کالے کوٹ کے درمیان حائل ہو گئیں
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جو لوگ کسی انجان کام میں ہاتھ ڈالنے کے چکروں میں ہیں وہ خود اپنا نقصان کریں گے پرانا کام جو آپ جانتے ہیں وہ کریں بس اور مالی حوالے سے سوچ سمجھ کر چلیں۔
سیارہ مشتری
19 فروری سے 20 مارچ
اس وقت حالات کسی بھی طرح سے بہتر محسوس نہیں ہو رہے شاید کسی جکڑن میں آئے ہوئے ہیں آپ اپنی نظر اتاریں اور صدقہ بھی دیں خاموشی بھی بہترین حل ہوگا۔








