پی سی بی نے آسٹریلیا کیخلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا

پی سی بی کا کمنٹری پینل کا اعلان

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلیا کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے امریکہ اور بھارت کے درمیان ہونے والے دفاعی معاہدے کا نوٹس لیا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

سائمن کیٹچ کی شمولیت

سابق آسٹریلوی ٹیسٹ اوپنر سائمن کیٹچ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والی 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں بطور کمنٹیٹر فرائض انجام دیں گے۔

سائمن کیٹچ اس سے قبل مارچ 2022 میں بھی آسٹریلوی ٹیم کے 24 سال بعد پاکستان کے تاریخی دورے کے دوران تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کمنٹری کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نادیہ حسین کے شوہر کے خلاف ایف آئی اے تحقیقات میں اہم پیش رفت، مزید 4 افراد کو طلب کرنے کا فیصلہ

کمنٹری پینل کی تفصیلات

کمنٹری پینل میں سائمن کیٹچ کے ساتھ سابق پاکستانی ٹیسٹ کپتان عامر سہیل، رمیز راجہ، اور سابق ٹیسٹ بلے باز بازید خان شامل ہوں گے۔ اسی طرح سابق کپتان پاکستان ویمنز ٹیم عروج ممتاز بھی پانچ رکنی کمنٹری ٹیم کا حصہ ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: نوشہروفیروز،باپ نے بھائی کے ساتھ ملکر بیٹی کو قتل کردیا مگر کیوں؟

زینب عباس کی میزبانی

دوسری جانب زینب عباس پی سی بی کے پچ سائیڈ سیگمنٹ کی میزبانی کریں گی، جہاں ناظرین کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہونے والے تینوں میچز کے پری اور پوسٹ میچ شوز کے دوران ماہرین کی تفصیلی تجزیاتی گفتگو دیکھنے کو ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے ایشیا کپ کے حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا، ترجمان

نشریات کی تیاری

واضح رہے کہ اس سیریز کی ہائی ڈیفینیشن نشریات 28 کیمروں کی مدد سے کی جائیں گی، جن میں بگی کیم بھی شامل ہوگا، جبکہ ڈی آر ایس ٹیکنالوجی کے تحت ہاک آئی اور الٹرا ایج کا استعمال بھی کیا جائے گا۔

میچز کی تاریخیں

دونوں ملکوں کی ٹیموں کے سیریز کا آغاز کل سے ہورہا ہے، جب کہ دوسرے اور تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ بالترتیب ہفتہ 31 جنوری اور اتوار یکم فروری کو کھیلے جائیں گے۔ تمام میچز کی پہلی گیند شام 4 بجے (پاکستانی وقت) کروائی جائے گی۔

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...