عوامی خدمت کے سفر کو مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے: مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب کا عوامی خدمت کا عزم
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ عوامی خدمت کے سفر کو مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدارتی انتخاب: کیا مسلمان ووٹرز اگلے صدر کا انتخاب کریں گے؟-1
میانوالی کے ارکان اسمبلی کی وزیراعلیٰ سے ملاقات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے میانوالی کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات کرنے والوں میں علی حیدر نور خان، عبید اللہ خان شادی خیل، امانت اللہ خان شادی خیل، عدیل عبد اللہ خان رخڑی، ملک فیروز جوئیہ اور ملک سجاد خان بھچڑ شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: صدرِ مملکت کا پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما رئیس غلام قادر مری کے انتقال پر اظہار افسوس
سیاسی صورتحال اور ترقیاتی منصوبے
دوران ملاقات ملکی سیاسی صورتحال، پنجاب میں جاری ترقیاتی پراجیکٹس اور امن وامان پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: سابق بھارتی سپنر ہربھجن سنگھ بھی کولکتہ ٹیسٹ کی پچ پر تنقید کیے بغیر نہ رہ سکے
اعزازیہ کارڈ اور مفت ادویات کی فراہمی
ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو اعزازیہ کارڈ برائے امام مسجد دینے پر خراج تحسین پیش کیا، وفد نے صوبے کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: اگلے ماہ تک غزہ سے متعلق بہت سی اچھی چیزیں ہونے جارہی ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا بیان
صحت اور ترقیاتی منصوبے
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سرگودھا کارڈیالوجی سے ضلع میانوالی کے امراض قلب کے مریض بھی مستفید ہو سکیں گے۔ تاریخ میں پہلی بار پسماندہ اور چھوٹے اضلاع سے ہر بڑے پراجیکٹ کا آغاز کر رہے ہیں۔ عوامی خدمت کے سفر کو مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے، ستھرا پنجاب پروگرام کو دنیا کا سب سے بڑا ویسٹ مینجمنٹ پروگرام بنا رہے ہیں۔
میانوالی میں الیکٹروبس منصوبہ
وفد نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو میانوالی میں پہلی پبلک ٹرانسپورٹ الیکٹروبس کے تحفہ پر اظہار تشکر کیا۔
اراکین اسمبلی کا کہنا تھا کہ میانوالی کے عوام کے لئے الیکٹروبس کسی معجزے سے کم نہیں، میانوالی میں بیوٹیفکیشن اور ستھرا پنجاب پراجیکٹ سے شہر کی خوبصورتی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔








